اغواءاور زیادتی کا متاثرہ 13سال کا بچہ 9دن بعد وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچ گیالیکن وہاں کیا موقف اپنایا؟ افسوسناک انکشاف
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ کی تحصیل خان گڑھ میں اغواءاور زیادتی کا متاثرہ 13سال کا بچہ 9دن بعد وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچ گیا۔عدالت میں بچے نے بیان دیاکہ اس کےساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی اورنہ اسے اغواءکیاگیا۔
عدالت نے والدین کی بچہ حوالگی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، بچہ بعدمیں وکیل کے ہمراہ روانہ ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بچے سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور بعد میں بچہ لاپتہ ہوگیاتھا۔ والدین کی جانب سے زیادتی اوراغواءکے مقدمات درج کرائے گئے تھے۔ کیس میں نامزد ملزمان21 دسمبرتک عبوری ضمانت پررہاہیں۔
متاثرہ بچہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ خانگڑھ محمد عرفان کی عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوا۔ پولیس کے مطابق بچے نے عدالت میں والدین کےخلاف بیان ریکارڈ کروایا اور بیان دیاکہ وہ والدین کےساتھ نہیں جاناچاہتاہے، نہ ہی اس کےساتھ کوئی جنسی زیادتی کی گئی ہے اورنہ ہی کسی نے اسے اغواءکیا۔
والدین کی جانب سے بھی بچے کی حوالگی کےلیے درخواست دائر کی گئی تھی،جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ بچے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہناہے کہ کیس کا قانونی پہلواﺅں سے جائزہ لے رہے ہیں۔