گیلپ کا تازہ سروے لیکن آج الیکشن ہوں تو کراچی کے عوام کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

گیلپ کا تازہ سروے لیکن آج الیکشن ہوں تو کراچی کے عوام کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟ ...
گیلپ کا تازہ سروے لیکن آج الیکشن ہوں تو کراچی کے عوام کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان نے کراچی کے شہریوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں ان سے ووٹ دینے کیلیے پسندیدہ جماعت کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔
سروے کے مطابق کراچی کے 17 فیصد شہریوں نے ووٹ کے لیے پہلی چوائس پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا ہے۔تیرہ فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 13 فیصد نے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق کراچی کے 12 فیصد شہریوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔
سروے کے مطابق عام انتخابات ہونے کی صورت میں 64 فیصد شہریوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی کہا جبکہ 36 فیصد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔