محمد وسیم قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ،سلیم یوسف پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

محمد وسیم قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ،سلیم یوسف پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر
محمد وسیم قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ،سلیم یوسف پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے محمد وسیم کو قومی ٹیم کاچیف سلیکٹر اورسلیم یوسف کوپی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقررکردیا،دونوں عہدیداروں کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے ۔
پی سی بی کاکہنا ہے کہ محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے ،سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ،سلیم یوسف پی سی بی پینل کی سربراہی کرینگے ،پاکستان کپ کیلئے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائے گی۔
پی سی بی کاکہنا ہے کہ پینل میں وسیم اکرم علی نقوی عمر گل، چیف ایگزیکٹو پی سی بی شامل ہیں،ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ،ڈائریکٹرہائی پرفارمنس پی سی بی بھی شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -