شادی پر میکے آئی خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنا کر کئی روز تک بلیک میلنگ اور ہوس کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

شادی پر میکے آئی خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنا کر کئی روز تک بلیک میلنگ اور ہوس ...
شادی پر میکے آئی خاتون سے زیادتی، ویڈیو بنا کر کئی روز تک بلیک میلنگ اور ہوس کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک)شیخو پورہ سے اوکاڑہ میکے آئی عورت کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ صدر میں درج مقدمہ کے مطابق خاتون شیخو پورہ سے شادی میں شرکت کے لئے والدین کے گھر آئی رات کو سوئی ہوئی تھی کہ ملزم شبیر نے اسلحہ کے زورپر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موبائل فون سے ویڈیو بھی بنا لی۔
 بلیک میل کر کے 8روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،ملزم اور اس کا ساتھی شہزاد سنگین دھمکیاں دیتے رہے،حمل کے خدشہ پر گولیاں کھلا دیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔
 ایس ایچ او حافظ احسن نے بتایا کہ وقوعہ ایک ماہ پرانا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔