کنٹرول لائن پر گاڑی نشانہ بنی" پاک فوج کے بیان کے بعد اقوام متحدہ نے تصدیق کردی

کنٹرول لائن پر گاڑی نشانہ بنی" پاک فوج کے بیان کے بعد اقوام متحدہ نے تصدیق ...
کنٹرول لائن پر گاڑی نشانہ بنی
سورس: Twitter/@OfficialDGISPR

  

جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان عرفان الحق نے پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر متعین اقوام متحدہ کے مبصرین کی سرکاری گاڑ ی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ 

تاہم انہوں نے کوئی مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ترجمان نے واقعہ کی حتمی جگہ، وقت ، نقصان اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

البتہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھارتی حکومت کی جانب سے ایسے کسی واقعہ سے مکمل انکار کے باوجود اس بات کی تصدیق کردی کہ اقوام متحدہ کی سرکاری گاڑی میں سوار اقوام متحدہ کے دو مبصرین محفوظ رہے اور گاڑی پر کوئی نامعلوم چیز آکر لگی ہے جس سے گاڑی کو نقصان ہوا اور اقوام متحدہ اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

 ادھر پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے بھی اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے اس واقعہ کی تفصیلات کیلئے رابطہ کر رکھا ہے تاکہ حقائق کی روشنی میں اقوام متحدہ سے رجوع کیا جاسکے۔

 ویک اینڈ کی تعطیل کے باعث اس بارے میں مزید تفصیلات آئندہ ہفتے ملنے کی توقع ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے آج کی پریس بریفنگ اقوام متحدہ کے ڈپٹی ترجمان پاکستانی نژاد عرفان الحق نے دی جو سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محبوب الحق کے صاحبزادے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -