نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم جیت کے ذریعے سیریز برابر کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گئی ہیں، پاکستانی ٹی 20سکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ اتوارکوہملٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹی 20 میں پانچ وکٹوں سے شکست کھانے والی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں لگ رہا تاہم حتمی فیصلہ ٹیم انتظامیہ وکٹ دیکھنے کے بعد کرے گی۔ 

مزید :

کھیل -