اشتعال انگیز تقاریر کیس :وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی اور دیگر پر فردجرم عائد

اشتعال انگیز تقاریر کیس :وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ...
اشتعال انگیز تقاریر کیس :وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی اور دیگر پر فردجرم عائد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی پر فردجرم عائدکردی،عدالت نے خواجہ اظہار الحسن، روَف صدیقی اور دیگر پر بھی فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں کےخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،ایم کیوایم رہنماؤں کےخلاف 2016 میں مقدمات درج کئے گئے،مجاہد بلوچ کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے پر ملزمان پر فردجرم کی گئی،اے ٹی سی کراچی نے 7 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی،عدالت نے ملزمان کے جرم صحت سے انکار پر 12 جنوری کو گواہ طلب کرلئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -