جعلی لائسنس کیس، 172 پائلٹس کے لائسنس کلیئرقرار، حکومت نے جوا ب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

جعلی لائسنس کیس، 172 پائلٹس کے لائسنس کلیئرقرار، حکومت نے جوا ب ہائیکورٹ میں ...
جعلی لائسنس کیس، 172 پائلٹس کے لائسنس کلیئرقرار، حکومت نے جوا ب ہائیکورٹ میں جمع کرادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے کیس میں مشکوک قراردیئے گئے 262 میں سے 172 پائلٹس کے لائسنس کلیئرقراردے دیئے گئے،جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی،وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جواب میں کہاگیاہے کہ 50 پائلٹس کے لائسنس تصدیق نہ ہونے کے باعث منسوخ کردیئے ، لائسنس منسوخ کرنے کی سمری وفاقی کابینہ سے بھی منظورکرلی گئی،جواب میں کہاگیاہے کہ ایف آئی اے جعلی پائلٹس کیخلاف کریمنل کارروائی کاآغاز کرے گی ،آڑٹیکل 199 کے تحت جعلی لائسنس کے حامل پائلٹ کو ریلیف نہیں دیاجاسکتا،یورپی ایوی ایشن کی پابندیاں ریموٹ آڈٹ کے بعد ہی ختم ہو سکتی ہے۔

حکومت کاکہناہے کہ آڈٹ جنوری 2020 سے شروع ہونا شیڈول میں ہے،جواب میں سپریم کورٹ میں کیس کے فیصلے تک ہائیکورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعاکی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -