فاسٹ باؤلر محمد عباس نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بھی اپنی افادیت ثابت کر دی

فاسٹ باؤلر محمد عباس نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بھی اپنی افادیت ثابت کر دی
فاسٹ باؤلر محمد عباس نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بھی اپنی افادیت ثابت کر دی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بھی اپنی افادیت ثابت کر دی جنہوں نے 4 روزہ ٹور میچ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں اڑا دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کا4 روزہ میچ وانگرائے میں کھیلا جا رہا ہے جس میں مہمان ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے کے امیدوار بھی فارم اور فٹنس ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں، پہلے روز پاکستان شاہینز نے194 رنز بنائے تھے اور اظہر علی کے سوا کوئی کھلاڑی بھی نصف سنچری بنانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ اے نے ایک وکٹ پر 23رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم 226پر آﺅٹ ہو گئی، اوپنر راچن راویندرا نے 70 کی اننگز کھیلی جبکہ کلین میکلور24اور جو کارٹر1 سکور بنا سکے، مائیکل بریسویل نے کوئی سکور نہیں بنایا جبکہ کیم فلیچر نے 57 اور نتھن سمتھ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، ٹیل اینڈرز بھی زیادہ مزاحمت نہیں کر پائے۔ 

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 40 رنز دے کر 4 شکار کرتے ہوئے کیوی کنڈیشنز میں بھی افادیت ثابت کر دی جبکہ فاسٹ باﺅلر عماد بٹ اور سپنر یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

32رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر15رنز بنائے، شان مسعود 10 اور اظہر علی 2 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں، پہلی اننگز میں کریز پر زیادہ وقت نہ گزار پانے والے عابد علی دوسری باری میں بھی ناکام رہے اور صرف ایک رن بناکر ایڈ نٹل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

مزید :

کھیل -