آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کر دیا

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کر دیا
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کر دیا
سورس: Twitter

  

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 8 وکٹوں کی شرمناک شکست سے دوچار کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 90 رنز کا آسان ہدف محض 21 اوورز میں حاصل کر کے بھارتی سورماﺅں کو شکست سے دوچار کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جو برنز نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ میتھیو ویڈ نے 33، مارنوس لابوشین نے 6 اور سٹیو سمتھ نے ایک سکور بنایا۔ 

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اومیش یادیو سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 8 اوورز میں 49 رنز دئیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ 

قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 244 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی تاہم دوسری اننگز میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ساتویں کم ترین سکور 36 رنز پر آﺅٹ ہو گئی اور یوں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 90 رنز کا آسان ہدف ملا۔ 

مزید :

کھیل -