”16 دسمبر کو لاہور کے شاہی قلعے میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ۔۔“ سینئر صحافی طلعت حسین نے بڑا انکشاف کر دیا 

”16 دسمبر کو لاہور کے شاہی قلعے میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی تقریب ہوئی جس ...
”16 دسمبر کو لاہور کے شاہی قلعے میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ۔۔“ سینئر صحافی طلعت حسین نے بڑا انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )لاہور کے شاہی قلعے میں ایک مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس کی رقم واجب الادا ہے جس کا انکشاف سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر جاری پیغا م میں کیا ہے اور انہوں نے سوالات بھی اٹھا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو لاہور فورٹ میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، سنا ہے کہ مغلیہ دور کے محفوظ مقام پر خوب نجی محفل جمی، کوئی دس لاکھ کا بل اس غیر قانونی حرکت کے علاوہ بنا جو ابھی تک ادا نہیں ہواہے ، کیا چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک بتانا پسند کریں گے کہ یہ کس نے کیا ہے ؟ “
یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا لیکن یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور مقدمات بھی درج ہوئے ۔نو جنوری کی رات لاہور کے شاہی قلعے کے 400 سال پرانے شاہی کچن اور اس کے احاطے میں ایک مہندی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔لاہور کے تاریخی ورثے کی نگرانی و حفاظت کرنے والے محکمے ’والڈ سٹی اتھارٹی‘ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مہندی کی تقریب کے لیے باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی تھی۔ محکمے کا کہنا تھا کہ درخواست میں ایک کارپوریٹ عشائیے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -