مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی،شبلی فراز

مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی ...
مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وفاقی وزیر شبلی فراز کاکہناہے کہ مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کی وہی حالت تھی جو ہارڈ ٹاک میں اسحاق ڈار کی تھی،سچ کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں،ندیم بابر نے (ن) لیگی جھوٹ کے پرزے پرزے کردئیے،ہاری ہوئی ٹیم کے ٹاپ کھلاڑی کی بے بسی اور لاچاری دیدنی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ملکی ایکسپورٹس میں اضافے نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ،مایوسی پھیلانے والے عناصر مایوس اور نادم رہیں گے،ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔


ان کاکہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلا کر جرم کررہاہے،بھارت کی طرح پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے،دونوں کے جھوٹ کی تجارت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔