محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، سعید اجمل نے ایسی تجویز دیدی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرے

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، سعید اجمل نے ایسی تجویز دیدی کہ ہر ...
محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، سعید اجمل نے ایسی تجویز دیدی کہ ہر پاکستانی ان کی حمایت کرے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محمد عامر، مصباح الحق اور وقار یونس کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ 

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے کہا کہ ”پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کو چاہئے کہ وہ محمد عامر، مصباح الحق اور وقار یونس کے درمیان تنازعہ کو حل کرائیں۔ عامر ایک بہت اچھا باﺅلر ہے اور میرے خیال میں پی سی بی کو چاہئے کہ وہ عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے قائل کرے۔“ 

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ”محمد عامر نے اپنے کیرئیر کے دوران جو غلطی کی اس کی سزا بھی بھگتی اور پھر بہترین کارکردگی سے قومی ٹیم میں کم بیک کیا۔ انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں۔“ 

واضح رہے کہ محمد عامر نے ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ’ذہنی اذیت‘ دئیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے، اتنا ذہنی دباؤبرداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم مینجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

مزید :

کھیل -