اسلام آباد کچہری حملہ کیس،سماعت کیلئے عارضی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کچہری حملہ کیس،سماعت کیلئے عارضی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کچہری حملہ کیس،سماعت کیلئے عارضی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت قانون نے اسلام آباد کچہری حملہ کیس کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عارضی عدالت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اسلام آباد کچہری حملہ کیس کی سماعت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عارضی عدالت کے قیام کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

کچہری حملہ کیس میں ملزم بسم اللہ جان نے عارضی انسداد دہشت گردی عدالت کے قیام کی درخواست دی تھی، درخواست گزار ملزم نے موقف اختیار کیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کیس انکوائری میں شامل رہے ہیں،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے نئی عارضی انسداد دہشت گردی عدالت قائم کی جائے۔