عمرکوٹ کی صوبائی نشست پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن 18 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

عمرکوٹ کی صوبائی نشست پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن 18 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن ...
عمرکوٹ کی صوبائی نشست پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن 18 جنوری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ کی صوبائی نشست  پی ایس "52"کے ضمنی الیکشن 18 جنوری کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن پاکستان نے ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ضمنی الیکشن میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ اور گرینیڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کےدرمیان ہوگا ۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے مرحوم رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے انتقال سے عمرکوٹ کےصوبائی حلقے پی ایس "52"کی نشست خالی ہوگئی تھی ، اب الیکشن کمیشن پاکستان نے اس حلقے میں 18 جنوری کو ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ اس نشست پراصل مقابلہ سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کےفرزند سید امیر علی شاہ جوکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار ہےان کےدرمیان اور جی ڈی اے کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام کے درمیان ہوگا ۔ حلقے میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی دونوں جماعتوں کے حامیوں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

عمرکوٹ کے صوبائی حلقے پی ایس "52"میں "2018"کے الیکشن میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد ہےجن میں مرد ووٹرزکی تعداد "75" سے زائد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز  کی تعداد "62"ہزار سے زیادہ ہے۔

صوبائی اسمبلی کی یہ نشست پیپلزپارٹی کے  رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، سید علی مردان شاہ عمرکوٹ کے نزدیکی گاؤں کھارڑو سید میں سید حاجی میاں شاہ کےگھر "1957"میں پیدا ہوئے ۔ سید علی مردان شاہ نے "1979"میں اپنا سیاسی سفر شروع کیا ، انہوں نے "1988"میں پیپلزپارٹی کےٹکٹ پر الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی ، مرحوم آخری وقت تک پیپلزپارٹی کےساتھ وفادار رہے ۔

مرحوم سید علی مردان شاہ نے سیاسی سفر میں کافی مشکلات کا سامنا کیا اور وہ انتہائی شفیق اور ملنسار طبعیت کےمالک تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -