قلندرز فیملی کا حصہ بننے کے بعد شاہد خان آفریدی نے بیان بھی جاری کر دیا

قلندرز فیملی کا حصہ بننے کے بعد شاہد خان آفریدی نے بیان بھی جاری کر دیا
قلندرز فیملی کا حصہ بننے کے بعد شاہد خان آفریدی نے بیان بھی جاری کر دیا
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز کے آئیکون پلیئر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلندرز فیملی کا حصہ بننے کی خواہش بہت پرانی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرزصرف ایک ماہ کی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ سارا سال کام کرتی ہے اور قلندرز فیملی کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز ہے۔ 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں ٹیم قلندرز کا حصہ بن گئے جو قلندرز کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔ ابوظہبی ٹی 20 لیگ کی ٹیم قلندرز کے مالک عاطف رانا نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں آئیکون پلیئر کا اعلان کیا۔

مزید :

کھیل -