عمران خان کلین بولڈ سٹمپ آﺅٹ اور کیچ آﺅٹ ہو چکے ،پی ڈی ایم ان سے استعفیٰ لے گی،احسن اقبال

عمران خان کلین بولڈ سٹمپ آﺅٹ اور کیچ آﺅٹ ہو چکے ،پی ڈی ایم ان سے استعفیٰ لے ...
عمران خان کلین بولڈ سٹمپ آﺅٹ اور کیچ آﺅٹ ہو چکے ،پی ڈی ایم ان سے استعفیٰ لے گی،احسن اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کلین بولڈ سٹمپ آﺅٹ اور کیچ آﺅٹ ہو چکے ہیں ،یہ اب ضدی بچے کی طرح بیٹھے ہیں،پی ڈی ایم ان سے استعفیٰ لے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے،حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کردی،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آباد آئے گا،انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہاکہ کل وزیراعظم نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ 7 دن دھرنادیاتواستعفیٰ دے دونگا،وزیراعظم کہتے تھے 4لوگوں نے گوعمران گوکانعرہ لگایاتو گھرچلاجاﺅں گا۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہمارا دشمن ملک اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہا ہے،عمران خان نے دو سال سے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا، ادارے اس لیے پریشان ہوسکتے ہیں کہ ہمارے دشمن دفاعی بجٹ بڑھا رہے ہیں،ادارے اپوزیشن سے نہیں،آپ کی کارکردگی سے پریشان ہیں،ادارے پریشان ہوئے تومہنگائی کی وجہ سے ہوں گے،عمران خان نے پھر اداروں کاسہارا لینے کی کوشش کی ہے،

انہوں نے کہاکہ ترقی کرتی گروتھ کو ساڑھے5 فیصد سے نیچے لے آئے ہیں، آپ میں صلاحیت نہیں کہ قوم میں اتفاق واتحاد پیدا کریں،آپ صرف قوم کو تقسیم کرسکتے ہیں،عمران خان کالیول ڈی چوک کے کنٹینر کے لیڈر سے زیادہ نہیں ہے،پاکستان کی ایئرلائن پر پابندی لگواکریورپین ایئرلائن کو بزنس دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -