پی سی بی نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دئیے

پی سی بی نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دئیے
پی سی بی نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دئیے
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کر دئیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ جن کھلاڑیوں نے این اوسی کیلئے اپلائی کیا تھا، وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے لیکن گزشتہ برس بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا تھا۔

شاہد آفریدی نے ویڈیولنک پربات کرتے ہوئے کہا کہ لاہورقلندرفیملی کا حصہ بننے کی خوشی ہے، یہ واحد فرنچائز ہیں جو سارا سال متحرک رہتی ہے، لاہورقلندرفیملی کا حصہ بن کراچھا لگ رہا ہے، اس کی کامیابی میں جوبھی ممکن ہو سکا اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -