ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان کے لئے اچھی خبر،نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان کے لئے اچھی خبر،نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج ...
ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان کے لئے اچھی خبر،نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

  

ولنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ اے کے خلاف کھیلے جارہے چار روزہ میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے سنچریاں بنا کر ٹیسٹ سریز میں نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔پاکستان کی جانب سے فواد عالم اور روحیل نذیر نے سنچریاں سکور کیں۔

چار روز ہ میچ کی دوسری اننگر میں پاکستان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318رنز بنالئے ہیں،پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے 139 اور روحیل نذیر نے 100 رنز بنائے۔پاکستان اے کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف 286 رنز کی برتری حاصل ہے ،اتوار چار روزہ میچ کا آخری دن ہوگا۔

مزید :

کھیل -