فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو "رانگ مارچ " قرار دیتے ہوئے "ابو بچاؤ مہم " کی ناکامی کا دعویٰ کردیا 

 فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو "رانگ مارچ " قرار دیتے ہوئے "ابو بچاؤ مہم ...
 فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو

  

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےرہنمااوروفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کرپٹ ٹولے کی دھمکیوں میں نہیں آنے والی، مریم صفدر اور بلاول زرداری کی "ابو بچاؤ مہم" ناکام ہو چکی، نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں چھپابیٹھا ہے،اپوزیشن کا  لانگ مارچ "رانگ مارچ " ثابت ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں فرخ حبیب نے کہا کہ  لاہور جلسہ میں"ابو بچاؤ مہم" بری طرح ناکام ہو چکی ہے،شریف خاندان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،پاکستانی عوام شریف خاندان کے سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، شریف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،لاہور کی عوام نےشریف خاندان کےملک دشمن بیانیےاور منفی سیاست کو بْری طرح مسترد کردیا ہے،مریم صفدر صرف جھوٹ بولنے کی ماہر ہیں، مریم صفدر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتی،مریم صفدر ن لیگی سیاست کو تباہ کرنے کے لئے اکیلی ہی کافی ہیں، مریم صفدر بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنے خاندان کی لوٹ مارکا قوم کو حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کا کپتان مولوی فضل الرحمان ہوگا اس ٹیم کا بیڑا غرق ہی ہوگا، اپوزیشن کے استعفے اور لانگ مارچ گیدربھبھکیوں کے سوا کچھ بھی نہیں،چالیس سالوں سے عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو آج پی ڈ ی ایم جماعتیں سڑکوں پر خوار نہ ہوتیں،اپوزیشن کا سیاسی یتیم اور بے روزگاروں کا ٹولہ جتنا مرضی شور مچا لے انہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا، اپوزیشن کی چیخیں نکلتی رہیں گی، آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے، سینٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ خوش آئند عمل ہے ،اس عمل سے الیکشن میں شفافیت آئے گی اور دھاندلی کا راگ الاپنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -