پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری، جنرل ندیم رضا نے معائنہ کیا

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری، جنرل ندیم رضا نے معائنہ کیا
پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری، جنرل ندیم رضا نے معائنہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 9 جاری ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مشترکہ فضائی مشقوں کا معائنہ کیا۔ ایئربیس آمد پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقوں کے ذریعے دونوں ممالک کی فضائی افواج باہمی تجربات سے استفادہ کر رہی ہیں۔ مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -