وفاقی وزیر حماد اظہرنے معاشی بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے نون لیگی رہنماؤں کو آئینہ دکھا دیا 

وفاقی وزیر حماد اظہرنے معاشی بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے نون لیگی رہنماؤں کو ...
وفاقی وزیر حماد اظہرنے معاشی بہتری کا دعویٰ کرتے ہوئے نون لیگی رہنماؤں کو آئینہ دکھا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے ”دانشوروں“نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا، ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے، آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نےکہا کہ نون لیگ کے ”دانشوروں“ نے معیشت کو دیوالیہ کہ قریب پہنچا دیا تھا، ریکارڈ خسارے،خالی زرمبادلہ، مہنگے بجلی/گیس کے سودے، فاٹف گرے لسٹ اِن کے چند کارنامے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی ادارے ہماری معیشت کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، دنیا کی معیشت کورونا کے باعث سکڑ رہی ہے لیکن پاکستان میں مثبت گروتھ ہے،عالمی ادارہ صحت اور وڑلڈ اکنامک فورم پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں اور خارجی معاملات میں بھی پاکستان کا مقام پہلے سے نمایاں بہتر ہے، کچھ لوگ ملک کو واپس اداروں سے جنگ اور کرپشن کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں انھیں حسبِ روایت مایوسی ہو گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -