نوکری کی تلاش میں نوجوان نے اپنی سی وی اپنی گاڑی پر لگادی، اور پھر قسمت کھل گئی

نوکری کی تلاش میں نوجوان نے اپنی سی وی اپنی گاڑی پر لگادی، اور پھر قسمت کھل ...
نوکری کی تلاش میں نوجوان نے اپنی سی وی اپنی گاڑی پر لگادی، اور پھر قسمت کھل گئی
سورس: Twitter/@max-fosh

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان بی بی سی ریڈیو 1میں نوکری کا خواہش مند تھا جس نے بی بی سی کی اعلیٰ انتظامیہ کی نظروں میں آنے کے لیے ایسا حیران کن طریقہ استعمال کیا کہ اس کی قسمت کھل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس25سالہ نوجوان کا نام میکس فوش ہے جو معروف یوٹیوبر بھی ہے۔ اس نے اپنی سی وی اپنی کار کی چھت پر پرنٹ کروا لی اور ویڈیو پچ کا ’کیو آر کوڈ‘ بھی گاڑی پر ہی نقش کروالیا۔


میکس نے سی وی اور کیو آر کوڈ گاڑی پر پرنٹ کروانے کے بعد گاڑی لیجا کر لندن میں بی بی سی کے آفس کے باہر پارک کر دی۔ وہیں ریڈیو 1کے سربراہ الیڈ ہیڈن جون کی نظر اس گاڑی پر پڑی اور انہوں نے سی وی پڑھ کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میکس کے ساتھ رابطہ کر لیا اور اسے نوکری دیئے جانے کی خوشخبری سنا دی۔ الیڈ ہیڈن کی اس ٹویٹ پر لوگ میکس کی تخلیقی صلاحیت کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں تاہم کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ میکس ایک مشہور یوٹیوبر تھا، چنانچہ اس نے اپنی شہرت کا استعمال کرتے ہوئے یہ نوکری حاصل کی۔ اگر کوئی عام نوجوان ایسا کرتا تو شاید اسے اس طرح نوکری نہ مل پاتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -