وہ کھانے جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

وہ کھانے جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ 50 فیصد ...
وہ کھانے جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن ان کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے، سائنسدانوں نے وارننگ جاری کردی

  

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی کھانے ایسے ہیں جو دنیا بھر میں بہت پسند کیے جاتے ہیں لیکن یہ کھانے انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ اب ایسے ہی کچھ کھانوں کے متعلق اطالوی سائنسدانوں نے خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ کھانے ’الٹراپراسیسڈ فوڈز‘ ہیں جن میں تیار کھانے، کرسپس اور شوگری مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے متعلق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ یہ کھانے انسان کو ہارٹ آنے کے خطرے میں 50فیصد سے زائد اضافہ کر دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی آف انسوبریا کے سائنسدانوں نے 22ہزار لوگوں کی غذائی عادات کا ایک دہائی تک مشاہدہ کیا اور ان کے دل کی صحت کے ساتھ اس کا موازنہ کرتے رہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ لوسیا لیکوویلو کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل جو لوگ پراسیسڈ فوڈ کھانے کے عادی تھے ان کو ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ 50فیصد زیادہ تھا جبکہ ان میں قبل از وقت موت ہونے کا خدشہ 28فیصد زیادہ پایا گیا۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -