دنیا کا وہ شہر جہاں سب سے زیادہ سردی پڑتی ہے، لوگ کس طرح رہتے ہیں؟ جان کر ہی انسان کو ٹھنڈ لگنے لگے

دنیا کا وہ شہر جہاں سب سے زیادہ سردی پڑتی ہے، لوگ کس طرح رہتے ہیں؟ جان کر ہی ...
دنیا کا وہ شہر جہاں سب سے زیادہ سردی پڑتی ہے، لوگ کس طرح رہتے ہیں؟ جان کر ہی انسان کو ٹھنڈ لگنے لگے
سورس: Isntagram/@alexanderdersu

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی نصف کرہ اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہے اور روس کے کئی شہر برف کی چادر اوڑھ چکے ہیں۔ انہی میں ایک شہر یاکوتسک ہے جسے دنیا کا سرد ترین شہر بھی کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں درجہ حرارت منفی 60ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے چلا جاتا ہے۔ یہاں کے سکول منفی 42ڈگری سے منفی 50ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت پہنچنے پر بند کر دیئے جاتے ہیں۔ پہلے چھوٹی عمر کے بچوں کو چھٹیاں کی جاتی ہیں اور جوں جوں درجہ حرارت گرتا چلا جاتا ہے، بڑی کلاسوں کے بچوں کو بھی چھٹیاں کر دی جاتی ہیں۔
یاکوتسک اور اسی خطے کا ایک اور شہر نورلسک دو ایسے شہر ہیں جو لگ بھگ پورا سال منجمد رہتے ہیں۔ گزشتہ روز یاکوتسک میں درجہ حرارت منفی 48ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور سکول کے بچوں کو چھٹیاں کر دی گئی۔ سکول سے بچوں کو گھر واپس بھیجے جانے کے بعد ان کی برف پر کھیلنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اتنا کم درجہ حرارت ہونے پر بچوں کو تو چھٹیاں ہو گئیں لیکن اس شہر کے آوارہ کتوں اور بلیوں کا کوئی پرسان حال نہیں کیونکہ شہر میں ان آوارہ جانوروں کے لیے چند ہی شیلٹر موجود ہیںا ور یہ جانور برف میں ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں۔ 


ان جانوروں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور دنیا بھر سے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظمیں آواز اٹھا رہی ہیں اور یاکوتسک کے حکام سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان جانوروں کو سردی سے بچانے کے لیے خاطرخواہ انتظامات کیے جائیں۔شہر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے والے مناظر میں ہر چیز برف میں جمی نظر آتی ہے۔ وہ گھروں کے باہر کھڑی سائیکل ہو یا گاڑی ، ہر چیز پر برف کی ایسی تہہ جمی ہوئی ہے کہ دیکھ کر ہی آدمی کو سردی لگنے لگے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -