ٹرمپ کے خاندان کی تفصیلات تو سب کو معلوم لیکن کیا آپ جانتے ہیں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے کتنے بچے ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟ جانئے

ٹرمپ کے خاندان کی تفصیلات تو سب کو معلوم لیکن کیا آپ جانتے ہیں نومنتخب امریکی ...
ٹرمپ کے خاندان کی تفصیلات تو سب کو معلوم لیکن کیا آپ جانتے ہیں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے کتنے بچے ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟ جانئے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) جوبائیڈن نے صدر ڈونلڈٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ کا صدارتی الیکشن اپنے نام کیا اور اب آئندہ ماہ وہ امریکہ کی عنان اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے جا رہے ہیں چنانچہ ان کے حوالے سے معلومات بھی سامنے آنی شروع ہو گئی ہیں۔ دی انڈیپنڈنٹ نے ایک رپورٹ میں جوبائیڈن کی فیملی اور بچوں کے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں جن کے مطابق نومنتخب صدر نے دو شادیاں کیں اور ان دو بیویوں سے چار بچے پیدا ہوئے تاہم بدقسمتی سے ان میں سے دو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

جوبائیڈن کی پہلی اہلیہ نیلیا بائیڈن کے ساتھ ان کی شادی 1966ءمیں ہوئی تھی اور ان سے تین بچے پیدا ہوئے تھے۔ پہلے بچے کانام جوزف روبینیٹ سوئم تھا جو بائیو کے نام سے جانے جاتے تھے۔اس کے بعد رابرٹ ہنٹر اور ناﺅمی کرسٹینا نامی بیٹی پیدا ہوئے۔ کرسٹینا ایمی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ 18دسمبر1972ءکو نیلیا اپنے تینوں بچوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں کہ گاڑی کی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی۔ 

اس حادثے میں نیلیا اور ناﺅمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ جوبائیڈن کی دوسری اہلیہ جل ٹریسی جیکبز ہیں جن کے ساتھ ان کی ملاقات 1975ءمیں ہوئی اور 1977ءمیں دونوں کی شادی ہوئی۔ دونوں کے ہاں ایک بیٹی ایشلے بلیزر پیدا ہوئی۔ 30مئی 2015ءمیں بائیو کی بھی موت واقع ہو گئی چنانچہ اب جوبائیڈن کا پہلی اہلیہ سے پیداہونے والا بیٹا ہنٹر بائیڈن اور دوسری اہلیہ سے پیدا ہونے والی بیٹی ایشلے بلیزر زندہ ہیں۔ ایشلے سوشل ورکر ہے جبکہ ہنٹر وکیل اور انویسٹمنٹ ایڈوائزر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -