افغانستان میں امریکی فضائیہ کےسب سے بڑے ائیر بیس پر راکٹ حملہ

افغانستان میں امریکی فضائیہ کےسب سے بڑے ائیر بیس پر راکٹ حملہ
افغانستان میں امریکی فضائیہ کےسب سے بڑے ائیر بیس پر راکٹ حملہ

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے صوبے پروان میں قائم امریکی فضائیہ کے سب سے بڑی ایئربیس پر 10 راکٹ داغے گئے جن میں سے چار عمارت کے اندر بھی گرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں واقع امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے فضائی اڈے پر ہفتے کے روز شدید حملہ ہوا۔نامعلوم افراد نے ایئربیس پر یکے بعد دیگرے 10 میزائل داغے، جن میں سے 4 فوجی اڈے کے احاطے میں گرے جبکہ 6 کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔حملے اس قدر شدید تھے کہ صوبے پروان کے دو دراز علاقوں میں بھی دھماکوں کی آواز سنائی دی جس کی وجہ سے شہری خوفزدہ بھی ہوئے۔ضلع بگرام کے گورنر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قلندر خیل کے علاقے میں ایک ٹرک پر 10 ای بی کے 12 راکٹس رکھے گئے تھے جنہیں امریکی فضائی اڈے پر فائر کیا گیا۔امریکی اور افغان حکومت کے مطابق واقعہ میں کوئی جانقصان نہ ہوا ہے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق فضائی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -