ایک بھی روپیہ خرچ کیے بغیر کئی کئی دن فائیو سٹار ہوٹلز میں رہنے والا فراڈیا پکڑا گیا، یہ کیسے کرتا تھا؟ ناقابل یقین کہانی

ایک بھی روپیہ خرچ کیے بغیر کئی کئی دن فائیو سٹار ہوٹلز میں رہنے والا فراڈیا ...
ایک بھی روپیہ خرچ کیے بغیر کئی کئی دن فائیو سٹار ہوٹلز میں رہنے والا فراڈیا پکڑا گیا، یہ کیسے کرتا تھا؟ ناقابل یقین کہانی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک پیسہ ادا کیے بغیر کئی کئی دن فائیو سٹار ہوٹلوں میں رہنے والا فراڈیا بالآخر پکڑا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس فراڈئیے کا نام ونسٹ جان ہے جو تامل ناڈو کا رہنے والا ہے۔ اسے گزشتہ روز نوی ممبئی میں ایک ہوٹل میں ادائیگی کیے بغیر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔ اس کے قبضے سے پولیس نے 58آدھار کارڈ اور پی اے این برآمد کیے جن کو استعمال کرتے ہوئے وہ سالوں سے فائیو سٹار ہوٹلز کو دھوکا دیا آ رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 63سالہ ونسٹ جان اب تک 187لگژری ہوٹلوں میں مفت رہائش اختیار کر چکا تھا اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اب تک اس سے کہیں زیادہ ہوٹلوں کو اپنی نوسربازی کا شکار بنا چکا ہے۔ وہ جعلی شناخت پر ہوٹلوں میں قیام پذیر ہوتا۔ کئی کئی دن ٹھہرنے اور بھاری بل بنانے کے بعد وہ وہاں سے رفو چکر ہو جاتا اور جاتے ہوئے ہوٹل سے جو چیز ہاتھ لگتی وہ بھی اٹھا لے جاتا تھا۔ نوی ممبئی کے اس تونگا ہوٹل میں 3دن ٹھہرا۔ اس دوران وہ مہنگے سگریٹ اور شراب تک آرڈر کرتا رہا اور پھر فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -