اور اب بھارت میں ایک اور بیماری پھیلنے لگی، لوگ اندھے ہونے لگے، 9 افراد کی موت

اور اب بھارت میں ایک اور بیماری پھیلنے لگی، لوگ اندھے ہونے لگے، 9 افراد کی موت
اور اب بھارت میں ایک اور بیماری پھیلنے لگی، لوگ اندھے ہونے لگے، 9 افراد کی موت

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد بھارت میں ایک اور خوفناک بیماری پھیلنے لگی ہے جس میں لوگ اندھے ہو کر موت کے منہ میں جانے لگے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ قاتل بیماری دہلی اور ممبئی سے شروع ہو کر اب احمد آباد تک جا پہنچی ہے جہاں اس کے 44مریض اب تک سامنے آ چکے ہیں اور 9کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بیماری کا نام میوکورمائیکوسس ہے جو ایک نایاب قسم کی فنگل بیماری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ بیماری بھارت میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور ایسے وقت میں لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہی ہے جب ملک پہلے ہی کورونا وائرس کی موذی وباءکے خلاف نبردآزما ہے۔ میوکورمائیکوسس نامی یہ بیماری عموماً ناک سے شروع ہوتی ہے اور پھیلتی ہوئی آنکھوں کی طرف جاتی ہے اور آدمی کو نابینا کر دیتی ہے۔ یہ انفیکشن بتدریج پھیلتی ہوئی دماغ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ۔ اگر اس کی جلدی تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج ممکن ہے تاہم اگراس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -