ماں نے فحش بیٹے کے فحش میگزین پھینک دئیے، بیٹا عدالت پہنچ گیا، مقدمہ جیت گیا

ماں نے فحش بیٹے کے فحش میگزین پھینک دئیے، بیٹا عدالت پہنچ گیا، مقدمہ جیت گیا
ماں نے فحش بیٹے کے فحش میگزین پھینک دئیے، بیٹا عدالت پہنچ گیا، مقدمہ جیت گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں فحش میگزین اٹھا کر باہر پھینکنے پر ماں کے خلاف مقدمہ درج کروانے والا بیٹا بالآخر یہ قانونی جنگ جیت گیا۔ ویب سائٹ mlive.com کے مطابق 42سالہ ڈیوڈ ورکنگ نامی اس بیٹے نے اپنی ماں بیتھ اور باپ پاﺅل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ انہوں نے اس کے پسندیدہ فحش میگزین اور جنسی کھلونے اٹھا کر کچرے میں پھینک دیئے ہیں۔ 

ڈیوڈ نے عدالت میں بتایا کہ اس کے ماں باپ کے اس کام کی وجہ سے اس کا 25ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے جو اسے واپس دلایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے گزشتہ روڈ ڈیوڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور ماں باپ کو اس کا نقصان اور عدالتی کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ڈیوڈ کے والدین کی وکیل اینی میری کا کہنا تھا کہ ”عدالتی فیصلے کے بعد وہ ڈیوڈ کے میگزینز، جنسی کھلونوں اور دیگر چیزوں کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے لیے مخالف فریق کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -