ہنڈائی نے پاکستان میں 1600سی سی گاڑی کی پروڈکشن بھی شروع کردی، گاڑیوں کے شوقینوں کے لیے خوشخبری آگئی

ہنڈائی نے پاکستان میں 1600سی سی گاڑی کی پروڈکشن بھی شروع کردی، گاڑیوں کے ...
ہنڈائی نے پاکستان میں 1600سی سی گاڑی کی پروڈکشن بھی شروع کردی، گاڑیوں کے شوقینوں کے لیے خوشخبری آگئی
سورس: Wikimedia Common

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈائی نے 1600سی سی الینٹرا گاڑی کی مقامی سطح پر پیداوار شروع کر دی۔ ویب سائٹ globalvillagespace.com کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں اس سیڈان گاڑی کی قیمت 27لاکھ 70ہزار روپے سے 30لاکھ روپے تک ہو گی۔ یہ گاڑی 2021ءکی پہلی سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ 

رپورٹ کے مطابق ہنڈائی الینٹرااپنی ساخت اور فیچرز کے لحاظ سے پاکستانی مارکیٹ میں پہلے سے موجود سیڈان گاڑیوں سے بہت مختلف ہے اور اتنی قیمت میں ان گاڑیوں کو سخت چیلنج دے گی۔ اس میں 1.6لیٹر، ڈی او ایچ سی، 4سلنڈرانجن لگایا گیا ہے جو 126ہارس پاور طاقت پیدا کرتا ہے۔ اس گاڑی کی ٹاپ سپیڈ 195کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 11.6سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

بزنس -