وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے اسلام آباد کے شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی

وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے اسلام آباد کے شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی
وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے اسلام آباد کے شہریوں کی سب سے بڑی مشکل حل کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حکم پر شہر اقتدار سے پولیس ناکوں کا خاتمہ کردیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور اسلام آباد پولیس کی 23 دسمبر کو ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے انتظامات پر وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں، مراعات اور رہائش کے مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے شہر سے پولیس چیک پوسٹوں کے خاتمے سے متعلق بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کی حساسیت کی وجہ سے صرف 3 سکیورٹی ناکوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہریوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کیلئے ناکوں کو ختم کیا۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

مزید :

Breaking News -قومی -علاقائی -اسلام آباد -