ریلوے کو بند کرنا پڑسکتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا حیران کن بیان 

ریلوے کو بند کرنا پڑسکتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا حیران کن بیان 
ریلوے کو بند کرنا پڑسکتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا حیران کن بیان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے  اگر یہی نظام چلتا رہا تو پاکستان اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بھی بند کرنا پڑجائے گا۔

سمانیوز کے مطابق اعظم سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر کہہ رہا ہوں، ریلوے کو ہم نہیں چلاسکتے۔ ایسا ہی رہا تو اسٹیل ملز کی طرح ریلوے کو بند کرنا پڑے گا۔ جو کام ہم خود نہیں کرسکتے وہ آؤٹ سورس کردیں گے ،ہم ساری ریلوے کو خود نہیں چلا سکتے۔اعظم سواتی نے کہا کہ شیخ رشید اپنے دور میں کافی چیزیں پائپ لائن میں ڈال گئے۔ ان کی طرح کام نہیں کرسکتا مگر کوشش ضرور کروں گا۔

ریلوے یونین کے رہنما نے اعظم سواتی کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر کو محکمے کے معاملات کاعلم ہی نہیں۔ اس وقت ریلوے اسٹیل ملز کی طرح بیٹھی ہوئی نہیں ہے بلکہ کما کر دے رہی ہے۔ ریلوے میں ملازمین کی قلت ہے۔ ایک آدمی چالیس لوگوں کا کام کرتا ہے۔

پریس کانفرنس میں اپوزیشن کے استعفوں بارے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہہ اگر اپوزیشن استعفی دیدیے تو ختم دلواؤں گا،سینیٹ میں مٹن اور بریانی کی دیگیں تقسیم کروں گا،اور ان کے استعفی فوری منظور کروا لوں گا۔

مزید :

قومی -