سستی شہرت کیلئے ایک اور ٹک ٹاکر کا اپنی موت کا ڈرامہ، پاکستانیوں کو غصہ چڑھادیا

سستی شہرت کیلئے ایک اور ٹک ٹاکر کا اپنی موت کا ڈرامہ، پاکستانیوں کو غصہ ...
سستی شہرت کیلئے ایک اور ٹک ٹاکر کا اپنی موت کا ڈرامہ، پاکستانیوں کو غصہ چڑھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بعض پاکستانی ٹک ٹاکرز کی جانب سے سستی شہرت کیلئے ہر روز نت نئے ڈرامے کیے جاتے ہیں۔ پہلے ایک خاتون نے اپنے شوہر کی موت کا ڈرامہ کیا جس کے بعد اب ایک اور خاتون ٹک ٹاکر نے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچادیا۔

ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق نائلہ جٹ نامی ٹک ٹاکر خاتون نے اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ کیا۔ ان کی کفن میں لپٹی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی اور یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی بن گیا۔

نائلہ جٹ کی کفن والی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے اور انہیں انصاف ملنا چاہیے۔ ٹک ٹاکر گرل کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر جسٹس فار نائلہ جٹ کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔

نائلہ جٹ کی موت کا ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چلا اور جلد ہی بعض سوشل میڈیا صارفین سچ سامنے لے آئے۔ سوشل میڈیا پر نائلہ جٹ کی ایک آڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ دوسرے ٹک ٹاکرز کو کہہ رہی ہیں کہ ان کی موت کی خبر پھیلائی جائے۔

آڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد نائلہ جٹ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں خوب سنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ بعض لوگ شہرت کیلئے گندگی کی حد تک گر سکتے ہیں جس کا ثبوت یہ ایک واقعہ ہے۔

عائشے نامی ایک صارف نے کہا کہ ’ان گھٹیا لوگوں نے موت کو مذاق سمجھ رکھا ہے، مجھے یہ پہلے ہی پبلسٹی سٹنٹ لگ رہا تھا، انہوں نے لوگوں کے جذبات کو کھلونا سمجھ رکھا ہے۔‘

ٹک ٹاکر نائلہ جٹ کا کہنا ہے کہ ان کے انسٹاگرام کو ہیک کرکے ان کی یہ تصویر پھیلائی گئی۔ انہیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کا انسٹاگرام کون استعمال کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کا بھی ڈرامہ کیا گیا تھا۔ ان کی بیوی نے روتے ہوئے ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر ڈالی تھی اور کہا تھا ’عدنان کا فون آیا ہے، عادل نہیں رہے۔‘ خاتون کی جانب سے استعمال کیے گئے یہ الفاظ ان کا جھوٹ سامنے آنے کے بعد آج بھی میمز میں استعمال ہو رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -