سارے محکمے سندھ حکومت کے پاس، اب نتائج کیوں نہیں آ رہے؟ سابق میئر کراچی کا مراد علی شاہ سے سوال

سارے محکمے سندھ حکومت کے پاس، اب نتائج کیوں نہیں آ رہے؟ سابق میئر کراچی کا ...
سارے محکمے سندھ حکومت کے پاس، اب نتائج کیوں نہیں آ رہے؟ سابق میئر کراچی کا مراد علی شاہ سے سوال

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اورسابق میئر کراچی وسیم اختر  نے کہا ہے کہ اب تو سارے محکمے سندھ حکومت کے پاس ہیں تو اب نتائج کیوں نہیں آ رہے؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر  نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر میڈیا میں تصاویر بھری پڑی ہیں، گٹر ابل رہے ہیں، اب حکومت کے پاس سارے محکمے ہیں، اب نتائج کیوں نہیں آ رہے؟ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے پیسے کھا گئے، تنخواہیں تو آڈٹ ہونے کے بعد ریلیز ہوتی ہیں اور آڈٹ آفیسر سندھ حکومت کا ہوتا ہے، میرا مشورہ ہے کہ سیاسی لیڈرز بیان دینے سے پہلے ہوم ورک کر لیا کریں۔سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے لیے کے ایم سی کے اثاثے فروخت کرنے پڑ رہے ہیں، کے ایم سی کے ملازمین کی پنشن ساڑھے چار ارب تک پہنچ چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -