آزادکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24افراد کورونا میں مبتلا ،ایک شخص جاں بحق

آزادکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24افراد کورونا میں مبتلا ،ایک شخص ...
آزادکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24افراد کورونا میں مبتلا ،ایک شخص جاں بحق

  

باغ(سید وجی الحسن) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، مظفرآباد میں 1شخص کورونا وائر س سے فوت ہوا۔ 74 مریض صحت یا ب ہوئے اور481 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 10 کا تعلق کوٹلی،4کا پونچھ،4کا بھمبر،3کا مظفرآباد اور3کا میرپورسے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک94429افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور7961 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے6763افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 994مریض زیر علاج ہیں 204مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے49 کا تعلق مظفرآباد،5کا جہلم ویلی،8کا نیلم،35 کاپونچھ،26کا باغ،4 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی،37 کاتعلق میرپور، 13کابھمبر،اور21کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے6763 افرادمیں سے مظفرآباد سے2677،جہلم ویلی188،نیلم 117 ،پونچھ سے779،باغ سے300،حویلی31، سدھنوتی143 ،میرپور 1258، بھمبر سے442 کوٹلی سے 8828 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے994مریضوں میں سے 951 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 43 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں6،,ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم میں2، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 6،ڈی ایچ کیو باغ میں4،ڈی ایچ کیو پلندری میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور 17،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 3، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں4 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -