نواز شریف کی وطن واپسی کب اور کیسے ہو گی ؟ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی  پریشان ہو جائیں

نواز شریف کی وطن واپسی کب اور کیسے ہو گی ؟ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایسی بات ...
نواز شریف کی وطن واپسی کب اور کیسے ہو گی ؟ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی  پریشان ہو جائیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے  احتساب اور داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے،کسی بھی شخص کے بارے میں قانون اور حقائق سے ہٹ کر بات نہیں کی،برطانیہ نے نوازشریف کی ڈی پورٹیشن  سے  انکار نہیں کیالیکن ابھی  اُن کا مؤقف واضح  نہیں، ہم نوازشریف کیلئے حوالگی کا کیس  بھی فائل کریں گے،اس کیلئے  ہمارا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں، ہمیں پہلے برطانیہ سے ایم او یو کرناہوگا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے،کافی عرصے سے وہ یہی چورن بیچ رہی ہیں، میں نے کسی بھی شخص کے بارے میں قانون اور حقائق سے ہٹ کر بات نہیں کی، نوازشریف کا کیس اسحاق ڈار سے تھوڑ امختلف ہے،یہاں معاملہ ڈیپوٹیشن کا ہے،نوازشریف وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے ہیں جب ان کی ضمانت ختم ہوئی تو ان کی واپسی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کیا، ان کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے برطانوی حکومت  سے درخواست کی اور برطانیہ کے کچھ مقدموں کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے نوازشریفکی ڈی پورٹیشن  سے متعلق انکار نہیں کیا،ابھی تک برطانیہ کا واضح مؤقف نہیں آیا، برطانیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، شیخ رشید کے بیان کے حوالے سے میں بات نہیں کرسکتا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نوازشریف کیلئے ایکسٹراڈیشن بھی فائل کریں گے،اس حوالے سے ہمارا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں، ہمیں پہلے برطانیہ سے ایم او یو کرناہوگا۔

مزید :

قومی -