پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، نیئر بخاری نے پنجاب کے دو رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے

 پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، نیئر بخاری نے پنجاب کے دو رہنماؤں کو شو کاز نوٹس ...
 پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، نیئر بخاری نے پنجاب کے دو رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا معاملہ،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے پنجاب کے دو رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید  نیئر حسین بخاری نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں اورنگزیب برکی اور دیوان شمیم احمد کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں،دونوں رہنماؤں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف بیانات دیئے تھے۔سید  نیئر حسین بخاری نے کہاکہ مسائل کا حل پارٹی کے اندر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جاتا ہے،ٹی وی شوز، سوشل میڈیا یا نجی محفلوں میں نامناسب گفتگو سے گریز کیا جائے، تمام رہنماء پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کے پابند ہیں ۔