پاکستانی  پانچ ماہ میں 38 ارب روپے سے زائد  کی چائے پی گئے

پاکستانی  پانچ ماہ میں 38 ارب روپے سے زائد  کی چائے پی گئے
پاکستانی  پانچ ماہ میں 38 ارب روپے سے زائد  کی چائے پی گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات کے مطابق  جولائی تا نومبر 38 ارب 43 کروڑروپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28 ارب 90 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پتی کی پیداوار کافی کم ہے جس کے باعث پاکستان کو چائے کی پتی سری لنکا سمیت دیگر ممالک سے درآمد کرنی پڑتی ہے ۔سردیاں آتے ہی پاکستان میں چائے کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔سردیوں کے موسم میں چائے پاکستانیوں کا پسندیدہ مشروب ہے۔چائے کے ڈھابے اس موسم میں شہریوں سے بھرے نظر آتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -