پاکستانی وفد کی اسرائیل آمد کی خبر دینے والے نور داہری کو یہ معلومات کہاں سے ملی تھیں ؟ پہلی بار میڈ یا پر آ کر خود ہی بتا دیا 

پاکستانی وفد کی اسرائیل آمد کی خبر دینے والے نور داہری کو یہ معلومات کہاں سے ...
پاکستانی وفد کی اسرائیل آمد کی خبر دینے والے نور داہری کو یہ معلومات کہاں سے ملی تھیں ؟ پہلی بار میڈ یا پر آ کر خود ہی بتا دیا 
سورس: twitter/@rideup9

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی وفد کی اسرائیل آمد کی خبر دینے والے نور داہری نے کہا ہے کہ ملکوں کے تعلقات آپس میں ہونے چاہئیں ،اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات بھی بن جائیں گے۔معروف اینکر پرسن منصور علی خان سے بات کرتے ہوئے منصور داہری نے بتا یا کہ ان کا تعلق پاکستان سندھ سے ہے اور وہ بیس سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اس عرصے کے دوران پاکستان کا صرف ایک چکر لگا جو تقریباً آج سے دس سال پہلے کی بات ہے ۔نور داہری نے بتا یا کہ وہ برطانیہ میں ایک تنظیم چلا رہے ہیں جو ’اسلام تھیولوجی آف کاونٹر ٹیرر ازم ‘کے نام سے کام کر رہی ہے ۔منصور علی خان نے اس تھنک ٹینک کی فنڈنگ کے حوالے سے سوالات کیے تو نور داہری نے جواب دینے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ کچھ دوست فنڈنگ کرتے ہیں ۔منصور علی خان نے سوال کیا کہ آپ کو یہ معلومات کہاں سے ملیں کہ پاکستانی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے تو نور داہری نے بتا یا کہ یہ انٹیلی جنس معلومات تھیں ۔منصور علی خان نے پوچھا کہ کس ایجنسی نے آپ کو یہ معلومات دیں تو نور داہری نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی مزید تفصیلات نہیں دے سکتا ،میرے ایم آئی سکس ،ایم آئی فائیو اور موساد سے بھی تعلقات ہیں ۔نور داہری نے اینکر پرسن کو مزید کہا کہ جب درست وقت آئے گا تو پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات آپ کے سامنے قائم ہونگے۔

مزید :

قومی -