باجوڑ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو افراد جاں بحق
باجوڑ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) باجوڑ کے علاقے کمر سرماموند میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ اے این پی کے کارکنوں کے گاڑی کے قریب ہوا ، ڈی پی او کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے بم سڑک کنارے نصب کیا ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمی افراد کیلئے دو ، دو لاکھ روپے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب تاحال کسی نے بھی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔