کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کوہاٹ طاہر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر فائرنگ نہیں بلکہ پتھراؤ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر ایوب نے واضح کیا کہ درہ آدم خیل میں شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ نہیں پتھراؤ ہوا ہے جس سے ان کی گاڑی کی فرنٹ ونڈ سکرین ٹوٹی۔ پتھراؤ سے وفاقی وزیر کی سیکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شبلی فراز پر پتھراؤ اس وقت ہوا جب وہ اپنے حلقے میں ووٹ ڈال کر واپس جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ پولیس سکواڈ موجود تھا اور انہیں بحفاظت پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔