اوکاڑہ ،بچی کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ، والدین ہی قاتل نکلے

اوکاڑہ ،بچی کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ، والدین ہی قاتل نکلے
اوکاڑہ ،بچی کے قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ، والدین ہی قاتل نکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوکاڑہ میں بچی کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جس میں والدین ہی قاتل نکلے ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں والدین نے گھریلو رنجش پر اپنی کمسن بچی کو قتل کر دیا ۔ والدین نے ذہنی معذور بچی کو قتل کرنے کے بعد  لاش کو پھینک دیا تھا ۔  

میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے  پولیس حکام نے کہا کہ بچی کی لاش ملنے پر تفتیش شروع کی ، بچی کے والدین  قتل کا الزام بھائی اور بھابھی پر ڈالنا چاہتے تھے ، مگر تفتیش کاروں نے شک گزرنے پر خود والدین کو ہی شامل تفتیش کیا تو انہوں نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا باقاعدہ اعتراف کرلیا۔

اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی اوکاڑہ میں ہی گھریلو تنازع پر ماں نے 6 ماہ کی بچی کو زمین پر پٹخ کر مار دیا تھا ۔