پرویز الٰہی دیگر ملزم فرد جرم کیلئے2 دن کے بعد طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس پر موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا منظور نہیں کی اور تمام ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 دن کے بعد طلب کر لیا ہے،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس پر سماعت کی تو پرویز الٰہی تو عدالت میں پیش ہوئے لیکن ریفرنس کے شریک ملزم اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، ملزموں کی تعداد مکمل نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، پرویز الٰہی اور محمد خان بھثی کے وکلاء نے سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا کی، احتساب عدالت کے جج نے یہ استدعا مسترد کر دی اور باور کرایا کہ یہ 2023 کا ریفرنس ہے، اسی سال فرد جرم عائد کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم محمد خان بھثی کو کچھ دیر کیلئے پیش کریں، فرد جرم عائد نہ ہونے سے ٹرائل کی کارروائی رکی ہوئی ہے، ریفرنس پر اب آئندہ کارروائی 20 جنوری کو ہوگی۔
فرد جرم