جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید5 ملزم بے گناہ قرار
لاہور (نامہ نگار خصوصی) جناح ہاؤس پر حملے کی تفتیش والی جے آئی ٹی نے مزید پانچ ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا، عدالت نے ان پانچ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی تو جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ اْن کی تفتیش میں کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید اور سید دبیرالحسن بے گناہ نکلے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر ملزموں کے وکلا نے استدعا کی کہ انہیں ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی اجازت دی جائے، عدالت استدعا منظور کر لی اور ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔
ملزم بے گناہ