شمشاد احمد باجوہ ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر 

    شمشاد احمد باجوہ ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب بار کونسل نے شمشاد احمد باجوہ کو ممبر جوڈیشل کمیشن مقرر کر دیا۔ اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل کا ہنگامی جنرل اجلاس وائس چیئرمین چودھری بابر وحید کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جنرل ہاؤس میں اکثریت سے شمشاد احمد باجوہ کو بطور ممبر جوڈیشل کمیشن فائنل کرلیا گیا۔سابق ممبر جوڈیشل کمیشن اسد عباسی نے استعفیٰ دیدیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو گرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری بابر وحید نے کہا کہ شمشاد احمد باجوہ ایماندار، میرٹ پر کام کرنے والے وکیل ہیں جو 21دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بطور ممبر جوڈیشل کمیشن شمولیت اختیار کرکے مثبت کردار ادا کریں گے۔

 شمشاد احمد

مزید :

صفحہ آخر -