یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے شہری نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، شہری منیر احمد نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں یہ سوال اٹھایا گیا کہ کس طرح شہریوں کو یونان بھجوایا جاتا ہے اور کونسے ادارے اس میں ملوث ہیں، ان کی چھان بین ہونی چاہیے، درخواست میں بتایا گیا کہ انسانی سمگلرز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی، شہریوں کو یونان بھیجنے کے معاملے کی چھان بین ہونی چاہئے، حقائق جانے کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل اور انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔
یونان کشتی حادثہ