انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں، قومی سلامی زیادہ عزیز ہے: شزا فاطمہ 

  انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں، قومی سلامی زیادہ عزیز ہے: شزا فاطمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ہمیں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے اور نہ ہی فائدہ، قومی سلامتی زیادہ عزیز ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ایکس کا استعمال 2 فیصد سے بھی کم پاکستانی کرتے ہیں، دشمن ہر وقت سائبر حملوں کیلئے تیار بیٹھا ہے، ان سائبر حملوں کو ہم نے روکنا ہے، یہاں مذہبی بنیاد اور سماجی مواد پر ایشوز ہو جاتے ہیں، ایسے مواد کو پی ٹی اے بلاک کرتی ہے، ہم نے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں، سکیورٹی خدشات پر ریگولیٹری نظام حرکت میں آتا ہے، میرے ہاتھ میں انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی بٹن نہیں، ہمیں اس سے نہ تو خوشی ہوتی نہ کوئی فائدہ ملتا ہے۔ ہم نے صوبوں کے وزرائے داخلہ کی مدد سے ڈیٹا لیکر ٹارگٹ علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا، پورے ملک کو متاثر نہیں کیا، یہ پہلی بار ہوا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ یوزرز کو کم سے کم تکلیف پہنچے، تکالیف پر میں معذرت چاہتی ہوں۔ ایکس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا گیا، ایکس کی بندش کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں، آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانی ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی نہ چلتا۔ ہمارے خلاف جو زبان استعمال ہوتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔  پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا، مجھے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل لانے پرہنسی آ رہی تھی، انٹر نیٹ ہے نہیں اور یہ بل ڈیجیٹل نیشن کا لا رہے ہیں۔پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا، اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے کابینہ ڈو یژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔

شزا فاطمہ

مزید :

صفحہ آخر -