وزارت خزانہ کی ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے آرڈیننس اجرا کی سفارش مسترد

      وزارت خزانہ کی ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے آرڈیننس اجرا کی سفارش مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے چار آرڈیننس کے اجراء کی سفارش مسترد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ کے گز شتہ روز کے اجلاس میں آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش مسترد کی گئی اور یہ سفارش وزارت خزانہ کی جانب سے کی گئی تھی، 600 ارب روپے کے ممکنہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث آرڈیننس کی سفارش کی گئی۔ذرائع نے بتایاوفاقی کابینہ ارکان نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے مجوزہ ٹیکس اقداما ت پارلیمنٹ سے بذریعہ بل منظورکروانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس میں نان فائلرپر اراضی، گاڑیاں اور دیگر اثاثے خریدنے پر پابندی عائد کرنے، سیلزٹیکس، انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور آئی سی ٹی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے نان فائلرپراپرٹی خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے ریٹرن فائل کرکے فائدہ حاصل کر ر ہے ہیں، ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد شہری دوبارہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے، ٹیکس اسٹمپ کے بغیر ملک بھر میں اشیا کی فروخت پر پابندی اور ٹیکس اسٹمپ کے بغیر فروخت ہو نیو الی اشیا ضبط کرنے کی سفارش شامل ہے۔ذرائع کا کہنا تھا وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کے افسران کو صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

سفارش مسترد

مزید :

صفحہ آخر -