پولیو کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، مختار احمد بھرتھ

   پولیو کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، مختار احمد بھرتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی  این پی)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے، مرض کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی اور تعاون انتہائی اہم ہے۔وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر کیماڑی میں جاری پولیو مہم کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کے دوران فیلڈ میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی اور تعاون انتہائی اہم ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ کیماڑی کی انتظامیہ کی مثالی کارکردگی پولیو کے خاتمے کے عزم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔معاشرے کے تمام طبقات سے گزارش ہے کہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں۔بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے انہیں پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ آپ کے تعاون سے پاکستان بھی اس موذی مرض کو شکست دے سکتا ہے۔

 مختار احمد بھرتھ

مزید :

صفحہ آخر -